

Loading content...
تو اس وقت مواریث انبیا ئے ماسلف علیھم السلام ظاہر کرنے کو عرض کریں گے اس پر شہنشاہ معظم عجل اللہ فرجہ الشریف ایک ]سفط [ یعنی جنبیل بہ روایت دیگر اپنی انگشتری کو سامنے لائیں گے اور فرمائیں گے اے سید حسنی طلب کرو کیا دیکھنا چا ہتے ہو ؟ وہ سر جھکا کر عرض کریں گے جناب دائود علیہ السلام کی زرہ دکھائیے، جناب یوسف علیہ السلام کی قمیص ، جناب موسیٰ علیہ السلام کا عصا تا اینکہ جناب صالح علیہ السلام کا ناقہ طلب کریں گے تو آپ اس جنبیل میں سے ایک ایک چیز برآمد کرتے ہوئے دکھاتے چلے جائیں گے حتیٰ کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مواریث میں سے آپ کی سواری کا ناقہ غضبا اور پالتو خچر یعفور تک اسی جنبیل سے نکال کر سامنے کھڑا کر دیں گے-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار