

Loading content...
دوستو ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ایک اسم مبارک امامِ مبین عجل اللہ فرجہ الشریف بھی ہے کیونکہ ہر زمانے کا امام امامِ مبین ہوتا ہے اور وہ اپنے اس منصب کو ثابت فرمانے کیلئے اپنے زمانۂ خروج کے اوّلین دنوں میں ایک مظاہرہ فرمائیں گے جیسا کہ ہمارے کتب غیبت میں سے جس جس کتاب میں جناب سید حسنی علیہ السلام کے خروج کا ذکر کیا گیا ہے انہوں نے اس بات کو ضرورلکھا ہے کہ جب کو فہ کے باہر لشکر سید حسنی اور شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے لشکر آمنے سامنے کھڑے ہوں گے تو سید حسنی سلام اللہ علیہ اپنے لشکر کو اختیار اتِ امام عجل اللہ فرجہ الشریف کے تعارف کیلئے ان سے معجزہ طلب کریں گے ]حدیث طویل ہے بقدر ضرورت لکھ رہا ہو ں[
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار