

Loading content...
ان باتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ امام ِمبین ہی وہ ذات ہے کہ جس میں جملہ چیزوں کو ان کی مختلف صورتوں میں محفوظ کر دیا گیاہے جیسا کہ میں نے وی سی آر کیسٹ کی مثال دی تھی کہ اگر کسی آدمی کی ایک ایسی فلم بنائی جائے کہ جو اس کے بچپن اور جوانی اور بڑھاپے تک کی ہو اب کوئی اس سے کہے کہ تم جوانی میں کیسے لگتے تھے ؟ تو وہ فوراً اس کیسٹ کو ریوائنڈ (Rewind) کر کے وہ حصہ دکھا دے گا کہ میں ایسا لگتا تھا اسی طرح اس کائنات کی پوری فلم امام مبین علیہ الصلوات و السلام میں لوڈ ہوتی رہتی ہے وہ جس کردار کے جس زمانے کے جس حصہ کو دکھانا چاہیں آن واحد میں دکھا سکتے ہیں بلکہ اس میں فرق یہ ہے کہ کیسٹ میں صرف تصاویر اور آوازیں ہوتی ہیں مگر امام مبین علیہ الصلوات و السلام میں ہر چیز اپنی اصلی حالت میں موجود ہوتی ہے جیسا کہ جناب زلیخا سلام اللہ علیھا نے دعا کی تو انہیں جوانی واپس دے دی گئی یہ کوئی مشکل امر نہ تھا بلکہ ان کی حیات کی کیسٹ ریوائنڈ (Rewind) کرکے جوانی سے پھر چلادی گئی تو وہ جوان ہو گئیں کیونکہ ان کا کوئی زمانہ بھی امام مبین علیہ الصلوات و السلام کے خزانہ ٔاِلٰہی سے باہر نہیں تھا-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار