

Loading content...
فعل الحکیم لایخلوا عن الحکمة حکیم کا فعل حکمت سے خالی نہیں ہو تا یہ دوبارہ ٹانکا لگانے کو سر جھکا تاہے ادھر سے پھر ایک گٹھلی سر کو چو متی ہوئی گود میں آ گرتی ہے پھرسر اٹھاکر دیکھتا ہے امام علیہ الصلوات و السلام مسکر ارہے ہیں بلکہ قہقہہ لگاتے ہیں یہ بھی طوعاً کرھاً مسکرادیتاہے اور یہ سو چتاہے کہ اب پھر یہ کام نہیں ہوگا- جب پھر سر جھکا کے ٹانکا لگانے لگتاہے تو ایک گٹھلی پھر سرکا بوسہ لیتی ہے اب اس بوڑھے کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا عر ض کی آقا آپ اخلاقِ حسنہ کی تعلیم دینے دنیا میں تشریف لائے ہیںاور بزر گوں سے بڑے بو ڑھو ں سے اس طرح مزاح کرنا اخلاقاً درست نہیں سمجھا جاتا ہے اور آپ ہی تو فر ماتے ہیں کہ و قر الکبیر بڑے کی تو قیر کرو اگر چہ میں غلام ہوں مگر عمر کے لحاظ سے تو آپ سے بڑا ہوں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار