

Loading content...
اشیا ئے انتفاس کیا ہیں؟ آ پ دیکھیں کہ علم ِنفسیات بتاتا ہے کہ انسان کے ذہن کے اندر فوق الشعور سے لے کر تحت الشعور تک شعور کی کئی پرتیں ہیں جن میں انسان کے جملہ احساسات فیڈ (Feed)ہوتے رہتے ہیں اور ان کا یہ عمل سات سے نو سال کی عمر تک جاری رہتا ہے اور اس کے بعد میں تجربات (Experiment)تو ہوتے رہتے ہیں مگر ان میں کوئی نیا احساس ایڈ (Add) نہیں کیا جا سکتا ہاں اس عمر میں جتنے(Complex) کم پلیکس ہوتے ہیں وہ سامنے آجاتے ہیں یعنی (Inferiority Complex)احساس کمتری ہے یا (Sense of Deprivation)احساس ِ محرومی ہے یا (Superiority Complex)احساس برتری ہے یا احساس جرم (Guilty Consciousness) وغیرہ اس میں مرتسم ہوجاتے ہیں اور وہ ذہن کے اندر سے کبھی کبھی نتھر کر آجاتے ہیں جس سے انسان ایب نارمل (Abnormal)ہوجاتا ہے اب یہ جو احساسات ہوتے ہیں یہ بھی ایک طرح کی اشیاء ہیں اور انہی اشیاء کو اشیائے انتفاس کہاجاتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار