

Loading content...
ان اشیاء کو سمجھانے کیلئے عرض کروں گا کہ آپ دیکھیں ایک زمانہ ہوتا ہے جب انسان بچہ ہوتا ہے پھر اس کا لڑکپن ہوتا ہے پھر شباب کی سرحدوں میں جھوم کر داخل ہوتا ہے اس کے بعد بڑھاپے کی وادی میں ہانپتا کانپتا داخل ہوتا ہے اس میں ولادت کے روز اوّل سے لے کر موت تک صورت و شکل کے لحاظ سے ہر لمحہ تغیر رہتا ہے یعنی اس کی کوئی ایک صورت اور شکل باقی نہیں رہتی اور وہ سمجھتا ہے کہ اس کی سابقہ صورت فنا ہوگئی ہے اور اسی پر دوسری صورت ری پلیس (Replace)کر دی گئی ہے مگر ایسا نہیں ہوتا بلکہ اس کی شکل و صورت کی جملہ تبدیلیوں سمیت اس کا ہر لمحہ محفوظ ہوتا ہے وہ فنا نہیں ہوتا بلکہ وہ بھی ویڈیو کیسٹ (Video Cassette)کی طرح چل کر ماضی کی لپٹی ہوئی ٹیپ (Tape)میں جمع ہوجاتا ہے اور وہ ہمیشہ ہمیشہ محفوظ رہتا ہے جیسا کہ انسان اپنے فوٹو میں بچپن کی تصویر کو اپنی اصلی حالت میں دیکھتا ہے یا اپنے بچپن کی کسی فلم یا کسی مووی کو اپنی اصلی حالت میں دیکھتا ہے اسی طرح اس کا کوئی بھی لمحہ کوئی بھی صورت کبھی بھی معدوم نہیں ہوتی بلکہ وہ ماضی کی سطور میں محفوظ رہتی ہے اور ان محفوظ شدہ اشکال و صور کی شکل میں محفوظ اشیاء کو اشیائے اصتوار کہتے ہیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار