

Loading content...
اسی طرح انسان نے کسی جگہ عزاداری میں ماتم کیا تھا دس برس بعد اسے یاد تک نہیں ہوتا کہ اس نے وہاں کچھ کیا تھا اور وہ اس کام کو معدوم سمجھتا ہے اب اگر کوئی اسے اس جلوس کی مووی دکھا دے تو پھر وہ سمجھتا ہے کہ اس کا وہ کام محفوظ ہے اور وہ خود بھی خود کو دیکھ سکتا ہے اسی طرح انسان جتنے کام کرتا ہے وہ ہمیشہ ہمیشہ باقی رہتے ہیں وہ فنا نہیں ہوتے بلکہ ان کی حیثیت اس طرح ہوتی ہے کہ جیسے کسی وی سی آر(VCR) پر چلتی ہوئی کیسٹ کا ہر سین سکرین سے گزرتا ہے تو فارورڈ سائیڈ(Forward Side) پر محفوظ حالت میں چلا جاتا ہے اور وہ دوسری طرف لپٹی ہوئی ٹیپ(Tape) میں اپنی اصلی حالت میں باقی رہتا ہے اس کے ساتھ صرف اتنا ہوتا ہے کہ اس کا وہ سین سکرین سے آؤٹ ہوجاتا ہے- اسی طرح ہمارے جملہ اعمال و افعال ، حرکات و سکنات بھی صرف سکرین سے آؤٹ ہوتے ہیں معدوم اور فنا نہیں ہوتے اور وہ ایک شے کی طرح باقی رہتے ہیں وہ صرف سکرین کی حد تک ماضی شمار ہوتے ہیں اگرکوئی انہیں ریوائنیڈ (Rewind)کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو تو اس کائنات کی ہر فلم کئی بار چلائی جا سکتی ہے اور ان اعمال و افعال و حرکات و سکنات کو اشیائے افتعالات کہا جاتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار