

Loading content...
اس اربعہ عناصروالے نظریے کے بعد عناصر کی تعداد میں اضافہ ہوا اور موناد کا نظریہ دیا گیا کہ یہ کائنات لطیف چکنے عناصر ]موناد [ سے بنی ہوئی ہے پھر اس کی جگہ مالیکیولز (Molecules) کا نظریہ آ گیا جو سائنسی تھا تو یہ موناد کا نظریہ رد ہو گیا اور اس کے بعد مالیکیولز (Molecules) کے اندر جھانکا گیا تو اس میں نیوکلیس (Nucleus) اور اس میں برقپارے یعنی الیکٹرون (Electron) نیوٹرون (Neutron) اور پروٹون (Proton) دکھائی دئے اس طرح ان کے آئیسو ٹوپس (Isotopes) بنائے گئے اور ان کی تعداد ان (Isotopes Number) آئیسو ٹوپس نمبرز سے مقرر کی گئی اور اس کے بعد ان کے اندر جھانکنے کی کوشش شروع کردی گئی اور ابھی تک سائنس کے سامنے کوئی حتمی منزل نہیں آئی کیونکہ سائنس اس کائنات کے (Base Building Blocks) بیس بلڈنگ بلاکس کی دریافت میںلگی ہوئی ہے کہ اس کائنات کی اوّلین اکائی جسے ہم اوّلین اکائی اور مفرد اکائی کا نام دے سکیں وہ کیا ہے یہ معلوم نہیں ہو سکا اور یہ تو ساری دنیا جانتی ہے کہ ابسلیوٹ نتھنگ (Absolute Nothing) یعنی ابسلیوٹ (Absolute) نام کی کوئی چیز نہیں ہے تو پھر کوئی نہ کوئی چیز ایسی ضرور ہوگی کہ جو مجرد و مفرد ہوگی فی الحال ہم اس نادریافتنی چیز کے بارے میں کچھ نہیں کہتے بلکہ ہم ایٹموں کو ہی بیس بلڈنگ بلاکس (Base Building Blocks) فرض کرکے بات کو آگے بڑھاتے ہیں اور ہم یہی فرض کرلیتے ہیں کہ اس کائنات کی جو مفرد اشیاء یا چیزیں ہیں وہ یہی ایٹم (Atom) ہیں اور یہ تو آپ کو معلوم ہی ہوگا کہ سائنس نے جب شہابیوں پر اوّلین تحقیق کی تھی اور زمین پر گرنے والے شہاب ِثاقب کے ٹکڑوں کا لیبارٹری ٹیسٹ کیا تھا تو انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوئی تھی کہ جو (Material) اس زمین کا ہے وہی (Material) آسمان سے گرنے والے شہاب ثاقت کے ٹکڑوں کا ہے تو اس سے کسی سائنس دان نے کہاتھا کہ مجھے اس تحقیق سے یہ تو معلوم ہو ہی گیا ہے کہ جس کیمسٹ (Chemist) نے ہماری اس زمین کا فارمولا بنایا ہے آسمانی سیارے اور ستارے بھی اسی کیمسٹ (Chemist) کے اسی ایک ہی فارمولے پر بنائے گئے ہیں یعنی وہ یہ کہہ رہا تھا کہ اللہ جل جلالہ ہی اس کائنات کا چیف کیمسٹ (Chief Chemist)ہے یعنی سب سے بڑا کیمیادان ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار