

Loading content...
دوستو زمین چاہے آسمانوں کے کسی سیارے کی ہو یا یہ ہماری چھوٹی سی زمین ہو ان میں جتنی مادّی اشیاء ] چیزیں [ ہیں وہ کسی نہ کسی مادّے کی اوّلین اکائیوں سے بنی ہوئی ہیں جنہیں عناصر کہاجاتا ہے، سائنس اس موضوع پر ابھی مصروفِ سفر ہے اور کسی حتمی نتیجے تک فی الحال نہیں پہنچی کیونکہ سب سے پہلے اربعہ عناصر کا نظریہ تھا کہ اس کائنات کے مادّی وجود کا میٹیریل چار عناصر پر مبنی ہے مٹی، پانی، ہوا اور آگ ہی سے ہر چیز بنی ہوئی ہے یہ قبل از مسیح کا نظریہ تھا اس پر اپنے ظاہری بچپن میں امام صادق آل محمدؐ علیھم الصلوات و السلام نے تنقید فرمائی تھی اور فرمایا تھا کہ یہ سارے عناصر خود مرکب(Compound) ہیں ہوا میں تو ایک ایسی چیز بھی موجود ہے کہ جس کے محلول میں لوہا چراغ کی طرح جل سکتا ہے یعنی آکسیجن (Oxygen) کے محلول میں گرم لوہا رکھا جائے تو وہ چراغ کی طرح جلتا ہے-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار