

Loading content...
اسی طرح کے بہت سے فقرات ہیں کہ جن سے ثابت ہے کہ یہ اللہ کی دیکھنے والی آنکھ ہیں اور عین کے ایک معنی محافظ کے بھی ہیں اس لئے یہ اللہ کی طرف سے ہمارے نگران بھی ہیں اور ہمیں دیکھنے والے بھی ہیں اور ہمارے محافظ بھی ہیں اب ان سے کوئی انکار کرتا ہے تو پھر ہم کیا کہہ سکتے ہیں ہم تو بس یہی دعا کر سکتے ہیں کہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا ظہور اجلال جلدی ہو اور امّت مسلّمہ کے مابین جتنے اختلافی مسائل ہیں وہ سارے حل ہوجائیں اور ان کا واحد حل ہے بھی یہی کہ وہ ذات یزداں صفات اس دنیا میں اپنا ہی نظامِ حکومت متعارف کروائے اور جن جن اذہان میں شیطانیت کے وساوس کا زنگ چڑھ گیا ہے وہ ان کے نورِ حق سے اترجائے اور پوری دنیا پر اللہ جل جلالہ کی عظمت کا اظہار ہوجائے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار