

Loading content...
یہاں ایک بات عرض کر دوں کہ جب جناب نوح علیہ السلام نے نرسنگھا پھونک کر سارے جانوروں کو بلایا تو سارے جانور آگئے اور جن جن چیزوں کو عذاب سے نجات دینا مقصود تھا انہیں کشتی پر سوار کیا گیا اس وقت ابلیس بھی اس تاک میں تھا کہ کسی طرح وہ بھی اس کشتی پر سوار ہوجائے مگر ان کی اجازت کے بغیر اس پر وہ سوار ہو نہیں سکتا تھا پھر جب گدھے کی باری آئی تو یہ اپنی عادت سے مجبور تھا بس وہیں اَڑ گیا اور کشتی پر چڑھنے سے انکار نہ کرے تو اسے گدھا کون کہے ؟ یہ دیکھ کر جناب نوح علیہ السلام نے گدھے سے فرمایا ادخل یا ابلیس اے ابلیس سوار بھی ہوجا یہ سن کر ابلیس نے تجنیس خطابی سے فائدہ اٹھایا اور چھلانگ مار کر کشتی میں سوار ہوگیا جب جناب نوح علیہ السلام نے دیکھاتو فرمایا تو کیوں سوار ہوگیا ہے ؟ تجھے کیا ڈر ہے؟ تجھے تو یوم بعث تک کی مہلت ہے- اس نے عرض کیا جناب مجھے اللہ کے وعدے کا یقین تو تھا مگر مجھے یہ بھی معلوم تھا کہ جو زمانے کی حجتّ ہوتا ہے جسے وہ امان نہ بخشے اسے اللہ بھی امان نہیں دیتا چاہے، وہ حجتّ مجازی ہی کیوں نہ ہو- میں سوار ہونے کی سوچ رہا تھا گدھے میاں نے میری مشکل آسان کردی -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار