

Loading content...
دوستو یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہر زمانے کے امام علیہ الصلوات و السلام کے مقدّس وجود میں ان ازلی دو حقیقتوں کا اجتماع ہوجاتا ہے یعنی ہر زمانے کے امام پاک علیہ الصلوات و السلام میں یہ دونوں حقیقتیں جمع ہوجاتی ہیں اور وہ ان دونوں حقیقتوں کے جامع ہوتے ہیں- اس کی وجہ یہ ہے کہ کیونکہ امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام کے بعد یہ منصب ایک نہیں دو نیابتوں کا منصب ہوتا ہے ایک طرف نیابتِ حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور نیابتِ حقیقت ِعلویہ علیہ الصلوات و السلام کا ہر پاک امام علیہ الصلوات و السلام کے وجود مقدّس میں اجتماع ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہر زمانے کے امام علیہ الصلوات و السلام عین اللہ الناظرة ]اللہ جل جلالہ کی دیکھنے والی آنکھ [ہوتے ہیں- اس لئے اب کسی پر اللہ کی نظر رحمت ہوتی ہے تو زمانے کے امام علیہ الصلوات و السلام کے ذریعے ہوتی ہے اور اگر کسی پر نظر غضب ہوتی ہے تو وہ بھی ہر زمانے کے امام علیہ الصلوات و السلام کے ذریعے ہوتی ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار