

Loading content...
اللہ جل جلالہ جب اس کائنات کے جملہ افراد پر نظر فرماتا ہے تو اس کی نظر ان دو عین ]چشموں[ سے ہوکر گزرتی ہے جب وہ نظر چشمہ ٔ رحمت سے گزرتی ہے تو رحمة للعالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحمت کے اثر سے متاثّر ہوکر وہ رحمت میں تبدیل ہوجاتی ہے اور یہی وہ عین ]چشمہ [ ہے کہ جسے حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکہاجاتا ہے اور جب اللہ جل جلالہ کی نظر اس کے عین ِجلال و غضب سے گزرتی ہے تو اس میں بوجہ جلال غضبیت شامل ہوجاتی ہے اور اس عین الجلال کو حقیقت علویہ و حجتیہ علیہ الصلوات و السلام کہاجاتا ہے انہی وجوہات کی بنیاد پر حقیقت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حقیقت علویہ و حجتیہ علیہ الصلوات و السلام کو عینین ِاِلٰہی یعنی اللہ کی دونوں آنکھیں کہاجاتا ہے کیونکہ یہی دو حقیقتیں اس کی دو چشمین کا درجہ رکھتی ہیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار