

Loading content...
بات یہ ہے کہ اللہ جل جلالہ کیفیات و جذبات سے ماوریٰ و اجل و ارفع و اعلیٰ ہے- حقیقت یہ ہے کہ خلق پر اس کی نظر جملہ کیفیات و جذبات سے عاری ہوتی ہے کیونکہ رحمت بھی کیفیت ِ نفسی ہے اور غضب بھی کیفیت ِنفسی ہے اس لئے وہ ان چیزوں سے ہمیشہ سے پاک ہے اس لئے اس کی نظر مطلق نہ کسی پر رحمت کی ہوتی ہے اور نہ کسی پر غضب کی ہوتی ہے ہاں اس نے اپنے نور اوّل کے دو عین ]چشمے [ قرار دئیے ہیں ایک عین الرحمة ہے اور دوسرا جو چشمہ ہے وہ عین الغضبہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار