

Loading content...
دوستو اب یہ بھی عرض کر دوں کہ وہ ذات ِ واجب الوجود اگرچہ جملہ آلات و اسباب سے ارفع و اعلیٰ ہے مگر اس نے اپنے دیکھنے کے اس عمل کیلئے اپنے انوارِ ازلیہ اوّلیہ علیھم الصلوات و السلام کو مقام عین دیا ہے اور وہ عین اللہ الناظرة ہیں یعنی اس کی دیکھنے والی آنکھ یہی نور اوّل ہے اور اس کا مرکز ہر زمانے کے امام علیہ الصلوات و السلام ہوتے ہیں اس لئے ان کی کئی صفات و خصوصیات بھی واجب مجازی کا درجہ رکھتی ہیں جیسے ان کی نوریت ہے ، اتصال باللہ ہے ، یا یہ کہ عالمین کے ہر فرد کے ہر ایٹم ،ہر ذرے کو دیکھنا بھی ان سے کبھی منقطع نہیں ہوتا- اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا نور قائم باللہ ہوتا ہے جیسے لکڑی پر آگ قائم و ظاہر ہوتی ہے بلاتشبیہ اسی طرح ان کا نور اوّل اپنے جملہ اجزائے لا یتجزیٰ سمیت اللہ جل جلالہ کے نور پر قائم و ظاہر ہوتا ہے اور ان کی صفات ذات بھی نور اِلٰہی پر قائم ہوتی ہیں بس یوں سمجھیں کہ نہ یہ اللہ سے جدا ہو سکتے ہیں اور نہ ان کی صفات مثلا ً حیات و علم و قدرت ان سے جدا نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ ان کا قیام ایک دوسرے پر ہے یعنی ان کا نورِ ذات اللہ جل جلالہ کی ذات پر قائم ہے اور ان کی صفات ان کے نورِ ذات پر قائم ہیں اور یہ سلسلہ ایک طرح سے واجب حقیقی کا درجہ بھی رکھتا ہے اور ایک طرح سے لازم حقیقی کا درجہ بھی رکھتا ہے جس کی حقیقت کو عقل دریافت نہیں کرسکتی ہاں اگر ایسا نہ ہوتا تو انہیں عین اللہ نہ کہا جاتا کیونکہ جس طرح اللہ کی رویت و نظر ] دیکھنا [ اس پر واجب ہے اسی طرح ان کا دیکھنا بھی واجب ہے یہ چاہیں یا نہ چاہیں کائنات کا ذرّہ ذرّہ ان کے سامنے ہمیشہ موجود رہے گا یعنی انہیں مشاہدہ کائنات مجبوراً کرنا پڑتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار