

Loading content...
دوستو اللہ جل جلالہ کی جتنی صفات و خصائص ہیں وہ اس کیلئے واجب ِ حقیقی ہیں نہ لازمِ حقیقی ،کیونکہ اس کی جملہ صفات ِذات اس کی غیر نہیں بلکہ عین ذات ہیں جیسا کہ حیات ہے تو اس سے جدا نہیں ہو سکتی بلکہ حیات کا اس سے جدا ہونا محال ہے اور اگر وہ اپنی پوری قدرت کی توانائیاں صرف ہی کیوں نہ کرلے وہ اپنی ذات پر موت کو طاری نہیں کر سکتا- بس اسی طرح اس کا ہر شے کو دیکھنا بھی اس پر واجب ِلازم ہے وہ نہ بھی چاہے تو بھی اس کائنات کے ایک ایک ذرے کو دیکھنے پر مجبور ہے چاہے وہ چاہے یا نہ چاہے اسے حاضر و ناظر رہنا پڑتا ہے وہ کسی چیز سے اپنی آنکھ بند نہیں کر سکتا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار