

Loading content...
سارے لوگ یہ بات سن کر ہنسنا شروع کردیں گے کیونکہ آگ اور حرارت کا ایک دوسرے سے جدا ہونا ناممکن ہے- ہاں اگر کوئی آگ سے حرارت کو جدا کرنے کی کوشش کرے گا تو آگ ہی نہ رہے گی، آگ کا وجود ہی نہ رہے گا مگر جب تک آگ رہے گی اس کی حرارت رہے گی اس کی وجہ یہ ہے کہ آگ کی ذات کیلئے حرارت کی صفت لازمِ حقیقی ہے اس لئے یہ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کا آپس کا جو رشتہ ہے وہ لازم و ملزوم کا ہے اور ملزوم کے بغیر لازم کا تصور بھی ناممکن ہوتا ہے کیونکہ لازم و ملزوم کا رشتہ و تعلّق ناقابل انقطاع ہوتا ہے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ یہ دونوں معدوم ہوجائیں یعنی نہ رہے آگ اور نہ رہے حرارت مگر واجب میں لازم و ملزوم دونوں کا نہ ہی جدا ہونا ممکن ہوتا ہے اور نہ ان دونوں کا فنا ہونا ممکن ہوتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار