

Loading content...
جبر ِمقدّر یہ ہے کہ انسان اپنے مقدّرات کی زنجیر میں جکڑا ہوا ہوتا ہے جیسا کہ انسان اپنی شکل، قد و قامت، عمر، یعنی بچپن، جوانی، بڑھاپے اور موت کے معاملے میں ہمیشہ بے اختیار رہا ہے یہ بھی ایک جبر ہی ہے جو انسان کے مقدّرات کا ہے اگرچہ یہ بھی خارجی جبر ہے اور جبر اِلٰہی بھی ہے مگر اس کی نوعیت جدا ہے اس لئے اسے ایک علیحدہ نام دیا جاتا ہے اور اصطلاحا ً اسے تقدیر کہاجاتا ہے- یہ بھی ہے کہ ہر وہ چیز جسے خلق کہا جا سکتا ہے وہ لازماً تقدیر کے ماتحت ہوگی ہاں جو چیز تقدیر کے ماتحت نہ ہو اسے خرق کہاجاتا ہے خلق اور خرق میں یہی فرق ہے کہ خلق ہمیشہ تقدیر کے ماتحت ہوتی ہے اور خرق ہمیشہ تقدیر کے دائرہ ٔ اثر سے باہر ہوتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار