

Loading content...
عین کے بارے میں تو آپ کو بتایا جا چکا ہے کہ عین ہر اس چیز کو کہتے ہیں کہ جس سے کوئی چیز پھوٹ کر نکلے اس صفت کی وجہ سے آفتاب کو بھی عین کہا جاتا ہے کہ اس سے روشنی پھوٹ کر نکلتی ہے، اسی صفت کی وجہ سے کنویں کے منبع کوبھی عین کہاجاتا ہے کہ جس سے پانی پھوٹ کر نکلتا ہے، اسی صفت کی وجہ سے چشمے کو بھی عین کہاجاتا ہے کیونکہ چشمہ سے پانی پھوٹ کر نکلتا ہے اور اسی صفت کی وجہ سے آنکھ کو بھی عین کہتے ہیں کہ اس سے آنسو پھوٹ کر نکلتے ہیں یا ماضی کے نظریے کے مطابق اس سے بصارت پھوٹ کر نکلتی ہے ] اب تو علم البصریات نے آنکھ کے علم کو اتنی وسعت دی ہے کہ اس علم کے اندر بیسیوں شعبے ہیں اور ان میں سکالر شپ مل رہی ہے[
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار