

Loading content...
دوستو عقل کے کئی شعبے ہیں یعنی ہر حس کے بارے میں اس کے اندر علیحدہ علیحدہ شعبے ہیں کہ جو حواسِ خمسہ کی بہم پہنچائی ہوئی معلومات کو پرکھتے ہیں جیسا کہ آج نیورالوجی (Neurology) میں یہ بتایا جاتا ہے کہ دماغ کا کونسا حصہ کس چیز کے بارے میں فعال ہوتا ہے اور اس کے (Cortex)کارٹیکس میں کونسی چیز کہاں ہائی لائیٹ (Highlight)ہوتی ہے مثلاً موسیقی (Melody) دماغ کے داہنے حصے میں بلنک (Blink)کرتی ہے اور ردھم دماغ کے بائیں حصے میں بلنک (Blink)کرتی ہے اسی طرح باقی چیزوں کے بارے میں ہے کہ دماغ کے کارٹیکس (Cortex)میں کس حس سے متعلّق کس مقام پر شعبہ قائم ہے اور آج کی سائنس دماغ کے 42 حصے دریافت کرسکی ہے کہ کون سے حصے کس کس چیز سے متحرک ہوجاتے ہیں یہ ایک علیحدہ علم ہے اس پر بھی کبھی بات ہوگی- مگر میں عرض یہ کر رہا تھا کہ آنکھ کے ذریعے جو معلومات دماغ تک جاتی ہیں انہیں ایک شعبۂ عقل ہے جو پہچانتا ہے اور اس کے بارے میں اپنا فیصلہ کرتا ہے کہ اس کی حقیقت کیا ہے پھر دماغ کے اس شعبے میں ذیلی شعبے ہوتے ہیں جیسا کہ کوئی شعبہ رنگوں کے بارے میں تجزیہ کرتا ہے کہ یہ کون سے ہیں کوئی شعبہ اس کے حجم کے بارے میں فیصلہ کرتا ہے کوئی شعبہ اس کے فاصلوں کے بارے میں تجزیہ کرتا ہے اسی طرح ان سب کے اوپر ایک شعبہ ہوتا ہے جو ان ذیلی شعبوں کی رپورٹیں دیکھ کر ایک جامع فیصلہ کرتا ہے جس میں رنگوں ، سائز ، شکل ، دوری وغیرہ سب کے بارے میں ایک جامع تجزیہ ہوتا ہے اور اسی جامع فیصلہ کرنے والی قوت کو نظر کہتے ہیں جیسا کہ صاحبان علم المفردات نے نظر کے بارے میں لکھا ہے کہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار