

Loading content...
دیکھئے ایک آدمی کسی چیز کو دیکھتا ہے وہ رویت میں آجاتی ہے اور اس کا مشاہدہ ہوجاتا ہے ان سارے مراحل کے باوجود اس دکھائی دینے والی چیز کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرنا آنکھ کا کام نہیں ہوتا جیسا کہ ایک بچہ چاند کو دیکھتا ہے اور اسے گود میں لینے کیلئے ہمکتا ہے کیونکہ وہ دیکھ بھی رہا ہے اس کا مشاہدہ بھی کر رہا ہے مگر اسے سمجھ نہیں رہا وہ اسے ایک چھوٹا سا کھلونا سمجھ رہا ہے اسی طرح ستاروں کے بارے میں کئی لوگ آج بھی کہتے ہیں کہ یہ بھیڑ کے برابر ہیں یعنی وہ ان کے سائز کا تعیّن درست نہیں کر رہے ہوتے کیونکہ اُن کی بصارت و مشاہدہ و رؤیت تو درست ہے مگر اس کی پرکھنے والی قوت ]نظر[ ناقص ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار