

Loading content...
دوستو اس وقت دنیا کی جو آبادی ہے وہ سات ارب کے قریب ہے اور ہم اگر اس آبادی میں سے بالغ افراد کی تعداد کو کم سے کم تین ارب سے قدرے زیادہ مان لیں تو اس طرح سارے انسانوں کے اعمال ناموں کی تعداد چھ ارب سے زیادہ ہوگی کیونکہ ایک اعمال نامہ صبح کو پیش ہوتا ہے اور ایک شام کو ، اگر ہم دو فرشتوں کے دو دو نوشتے مان لیں تو ان کی تعداد ساڑھے بارہ ارب کے قریب بنتی ہے اگر ہم اس تعداد کو سیکنڈوں پر تقسیم کریں تو ایک لاکھ چالیس ہزار اعمال نامے فی سیکنڈ کے حساب سے ان کی خدمت میں پہنچتے ہیں اب اس سے اندازہ کریں کہ ایک ایک انسان کے سارے دن کی مکمل کاروائی کی فائلوں کو اس کم وقت میں دیکھنا کیا کسی انسان کے بس کا روگ ہو سکتا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار