

Loading content...
آج ہم اس سلسلے کی اگلی کڑی کو اس سے منسلک کرنے جا رہے ہیں جیسا کہ ہم نے سابقہ گفتگو میں یہ گذارش کی تھی کہ یہ انوارِ اِلٰہیہ علیھم الصلوات و السلام معیّت ِقیومیہ کے حامل ہیں مگر اس دور کے کئی مہربان اس بات پر اَڑے ہوئے ہیں کہ یہ ہمارے اعمال کا براہِ راست مشاہدہ نہیں فرماتے بلکہ ہر صبح اور شام کو ملکوت ] کراماً کاتبین [ اعمال نامے لکھ کر ان کو پیش کرتے ہیں اور یہ وہاں سے اعمال کے بارے میں سب کچھ معلوم فرما لیتے ہیں اور ان کے پرچار کا مقصد یہ ہے کہ کسی طرح یہ انوارِ اِلٰہیہ ٔ ازلیہ علیھم الصلوات و السلام اللہ کے نور ثابت نہ ہوں بلکہ نعوذ باللہ عادی بشر ثابت ہوجائیں آئیے ہم بھی اس نظریے پر ایک نظر ڈالتے چلیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار