

Loading content...
یہ بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ جن لوگوں نے میدانِ جہاد کو عیاشی کا اڈا بنایا ہوا ہے ان کا اس کارواں سے کوئی تعلّق نہیں ہے ان کا شہنشاہ ولی المظلومین عجل اللہ فرجہ الشریف سے بھی کوئی تعلّق نہیں ہے کیونکہ ظالم النفسہ کی نص سے ثابت ہے کہ جو بھی بدکرداری کرتا ہے وہ چاہے سید ہی کیوں نہ ہو ظالم ہے اور ولی المظلومین عجل اللہ فرجہ الشریف کا تعلّق صرف مظلومین سے ہے وہ ولی الظالمین نہیں ہیں- ہاں ان لوگوں سے ان کا تعلّق ہے کہ جو اس دنیا میں بدکرداریوں سے لڑ رہے ہیں اور اس دنیا کی جیلوں میں اذیّتیں برداشت کر رہے ہیں اور ان کا واحد مقصد حکومت اِلٰہیہ کا قیام ہے اور یہ مومنین کا کاروانِ آزادی ہمیشہ اپنی منزل مراد کی طرف گامزن رہا ہے اور رہے گا اور ہمیں بھی اس کاروانِ آزادی میں شامل ہونا چاہیے اور اس کیلئے ہر قسمی قربانی سے نہیں گھبرانا چاہیے اس میں ہمیں اپنے باطن کے شیطان یعنی نفسِ امّارہ سے لڑنا ہے خواہشات ِنفس سے لڑنا ہے اور خارجی دشمنوں سے بھی لڑنا چاہیے کہ جو دن بہ دن بڑھ رہے ہیں اور ہماری روحانی ہلاکت کیلئے نئے نئے ہتھیار استعمال کر رہے ہیں معصیت کو ارزاں کیا جا رہا ہے لذّاتِ دنیا کو بہت ہی پر کشش ، پر فریب ، توبہ شکن اور ایماں شکار بنایا جارہا ہے اس کے ساتھ ہی فاسد نظریات کو ہر طرح سے پھیلایا جا رہا ہے ایمان خریدے جا رہے ہیں مال و دولت کو معیارِ شرافت بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اور دولت کمانے کے سارے غیر شرعی ذرائع متعارف کروائے جا رہے ہیں اور ان کی ترغیب دی جا رہی ہے اس لئے اس دور میں اپنے دین پر اور اپنے مقصد پر ثابت قدم رہنا دشوار سے دشوار تر ہو رہا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار