

Loading content...
اسی طرح نیلسن منڈیلا نے جیلوں میں زندگی کے قیمتی برس صعوبات میں گزار دئیے، اسی طرح جہاد کشمیر میںہزاروں جانیں کام آچکی ہیں اور ہزاروں عورتوں کی عصمتیں اس مقصد کیلئے قربان ہو چکی ہیں، اسی طرح کے ہزاروں واقعات ہیں کہ اپنے ملک کو آزاد کروانے کیلئے جان و مال و عزت و ناموس کی قربانیاں دی گئی ہیں، بلاتشبیہ اسی طرح سارے مومنین کا مقصد بھی حکومت اِلٰہی کا قیام تھا اور وہ بھی اس دنیا کو ظالمین سے آزاد کروانا چاہتے تھے اور اس روئے زمین پر اللہ جل جلالہ کی ابدی حکومت کو قائم کرنے کیلئے قربانیاں دے رہے تھے اور آج بھی مومنین اپنی زندگیوں کو اس جہاد میں صرف کر رہے ہیں اور اس میں دشمنان ِ خارجی و داخلی دونوں سے لڑ رہے ہیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار