

Loading content...
دوستو آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب بھی کسی ملک میں آزادی کی تحریک چلتی ہے تو اس میں صرف ایک ہی مقصد ہوتا ہے اور وہ ہوتا ہے اپنے ملک میں اپنی حکومت کا قیام - اس تحریک کے کارواں میں شامل سارے افراد کا کوئی دوسرا مقصد نہیں ہوتا بلکہ وہ دشمنوں سے اپنا ملک آزاد کروانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے وہ ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہوتے ہیں جیسا کہ انقلابِ ایران میں کچھ لوگوں نے قربانیاں دیں جان و مال و اولاد کی قربانیاں دیں حتیٰ کہ عزت و ناموس تک کی قربانیاں دیں اور ان کا مقصد ایک اسلامی سلطنت کا قیام تھا اس میں ایک آیت اللہ مرحوم کے ساتھ اس تحریک میں اتنا ظلم ہوا کہ ان کے سامنے ان کی بیٹی کو برہنہ کردیا گیا اور ان سے کہا گیا کہ تم اپنے مقصد سے دست کش ہوجاؤ مگر وہ اپنی بات پر قائم رہے تاینکہ ان کی دختر کی چھاتیاں ان کے سامنے کاٹ دی گئیں مگر انہوں نے اپنے مقصد کو ترک نہ کیا اور کہا کہ دین پر سب کچھ قربان کیا جا سکتا ہے-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار