

Loading content...
دوستو تم میں سے بہت سے افراد ایسے ہوں گے کہ جنہوں نے کربلائے معلی میں جاکر زیارت کا اعزازحاصل کیا ہوا ہوگا یا ایران کی زیارات کا شرف پایا ہوگا وہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے ساتھ جو لوگ ہوتے ہیں وہ انہیں آداب زیارت بتاتے ہیں وہ بھی آپ کو یاد ہوں گے اس میں ہے کہ سب سے پہلے غسل زیارت کرو یعنی اس نیت سے غسل کرنا ہوتا ہے کہ ہم امام علیہ الصلوات و السلام کی زیارت کیلئے غسل کر رہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ امام موجود ہوں یا ان کا مقدّس مشہد یا مزار ہو ان دونوں کی زیارت کے آداب ایک جیسے ہیں اس لئے حکم ہے کہ جب اپنے امام علیہ الصلوات و السلام کی زیارت کو جانا ہو تو پہلے غسل زیارت کریں یہ بھی غسل واجب جیسا ہے اس کے بعد آداب میں ہے کہ پاکیزہ لباس پہنو اس کے بعد دورکعت نماز ادا کرو-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار