

Loading content...
بات یہ ہے کہ نماز کی ادائیگی کے لحاظ سے تین صورتیں ہیں- ایک ہے نماز کامل ، دوسری ہے نماز قصر ، تیسری ہے نماز خوف ، ان کی ترتیب یہ ہے کہ نماز قصر نماز کامل کی آدھی ہوجاتی ہے یعنی اگر چار رکعت ہیں تو اس کی دو ہوجاتی ہیں، ہاں اگر چار سے کم رکعت کی نماز ہو تو اس میں قصر نہیں ہوتی اور نماز ِخوف نماز ِقصر کی آدھی ہوجاتی ہے، یعنی نماز ِخوف صرف ایک رکعت ہوتی ہے چاہے وہ نماز کامل حالت میں چار رکعت کی ہو یا تین یا دو رکعت کی ہو وہ خوف کی حالت میں صرف ایک رکعت باقی رہ جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار