

Loading content...
دوستو ابتدا میں تو اس طرح کرنا چاہیے کہ اگر پانی کی خواہش من میں ہوئی ہے یا کسی چیز کے کھانے کی خواہش پیدا ہوئی ہے تو ایک لمحہ رک جائیے اور سوچئے میں یہ کیوں کھا رہا ہوں ؟ کیا اس میں مالک کی رضا بھی ہے ؟ کیا واقعی مجھے اس قدر بھوک یا پیاس بھی ہے کہ میں جگ منہ سے لگانے والا ہوں؟ کیا واقعی مجھے اس کی ضرورت بھی ہے ؟ کیونکہ عام طور پر نفس امّارہ اپنی حکمرانی کی دھونس جمانے کیلئے یونہی کھلاتا پلاتا رہتا ہے اور حکم دیتا رہتا ہے کہ فارغ کیوں بیٹھے ہو تھوڑے سے پکوڑے کھالو ، تھوڑا سا ڈرائی فروٹ لے لو ، تھوڑی مٹھائی لے لو ، کوئی ڈرنک لے لو ، چلو ٹی وی پر تھوڑی دیر بیٹھ کر تفریح کر لو ، چلو تھوڑی دیر کمر سیدھی کر لو ، چلو ذرا سر کو کھجلا لو، یونہی فارغ بیٹھے ہو تو میز پر انگلیوں سے کوئی ردھم تو بجا کر سنا دو یا کتاب پر تھوڑا سا طبلہ بجا کر سنا دو بس وہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کوئی نہ کوئی حکم دیتا رہتا ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور نہ اس کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ وہ اپنی چودھراہٹ کا مظاہرہ کرنے کیلئے کبھی کوئی حکم دیتا ہے اور کبھی کوئی بس وہ انسان کو فارغ نہیں بیٹھنے دیتا کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ اسے جب تک الجھائے رکھوں گا یہ مالک کی طرف توجہ نہ دے گا اور ہمیشہ میرا غلام رہے گا اس لئے وہ اضول فضول حکم دیتا رہتا ہے اس لئے اس کے ہر حکم کی تعمیل کرنے کی بجائے اس سے کہیں مسٹر نفس ایک منٹ مجھے سوچنے دیں کہ کیا یہ واقعی درست کام ہے بھی یا نہیں بس جب یہ سلسلہ شروع ہوجاتا ہے تو ایک طرح کا جہاد شروع ہوجاتا ہے اور اس میں جب انسان مالک کی مرضی کو بھی دریافت کرتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے تو پھر مجاہدہ کامل ہوجاتا ہے اوراسی جہاد کی وجہ سے اسے جو موت ملے گی وہ شہادت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار