

Loading content...
دوستو خلوت کے معنی یہ نہیں کہ انسان جنگل میں جا بیٹھے بلکہ خلوت کے حقیقی معنی ہیں ذہن کو محبوب ِحقیقی کی یاد کیلئے دوسرے خیالات سے پاک کرنا کیونکہ جو انسان جنگل میں بن باس ہوجائے یا سنیاس لے لے اور وہاں اس کے ذہن میں ایک خوبصورت کوٹھی ہو، اس میں کار ہو، بینک بیلنس ہو، اور ایک خوبصورت دوشیزہ بھی ہو، تو یہ خلوت تو نہیں ہے، یہاں تو ساری دنیا کی برائیاں اس کے ساتھ ہیں، ہاں اگر وہ محفل دنیاپرستاں میں بیٹھا ہو اور اس کے ذہن میں محبوب کے سوا کوئی نہ ہو تو یہ خلوت ہے مگر اس کیلئے ابتدا میں کچھ وقت مجاہدہ کرنا پڑتا ہے یعنی صبح کے وقت ایک یا ڈیڑھ گھنٹہ یہ ریاضت کرنا پڑتی ہے اس میں کنسن ٹریشن (Concentration) میڈی ٹیشن (Meditation) میڈی ایشن (Mediation) مراقبہ ، ارتکاز اور یکسوئی کی پریکٹس کرنا پڑتی ہے اور جب انسان صبح کو اپنے مالک سے باتیں کرتا ہے اور آہِ سحر گاہی میں مصروف ہوتا ہے تو آنسوؤں کی بارش میں مالک کی رحمت ٹوٹ کر برستی ہے یہی گریہ ٔ شب ہی وہ پہلا قدم ہے جو انسان کو اس ہوائے نفس سے آزادی کی راہ پر لاتا ہے اور اللہ جل جلالہ نے فرمایا ہے فاذکروا اللہ کثیراً یعنی اللہ کا ذکر کثرت سے کرو، اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اپنے ہر کام سے پہلے سوچو میں اسے کیوں کر رہا ہوں ؟ کیا اس میں میرے محبوب ِحقیقی میرے منعم ِزمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا کوئی حکم بھی ہے کیا یہ ان کے حکم کے ماتحت ہے یا ان کے حکم کے خلاف ہے یا پھر اس کی نہ تو منع ہے اور نہ حکم تو کیایہ کام کوئی فضول کام تو نہیں ہے اس میں مالک کی رضا کیا ہے اور ہمارے اندرکا شیطان کیا چاہتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار