

Loading content...
ہم اکثر لوگوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ خود کو محب بھی سمجھتے ہیں اور مکمل طور پر نفس کے مطیع ہیں خواہشات ِنفس کے غلام ہیں اور معرفت کے نام پر بے عملی اختیار کرتے ہیں اور دین میں تن آسانیاں اور تن پروریاں اپناتے ہیں اور تزکیات نفس سے جی چراتے ہیں- انہیں سوچنا چاہیے کہ محبت تو ایک تصادم پیدا کرتی ہے یعنی ایک ملک میں دو بادشاہ ہوں گے تو فساد ہوگا اسی طرح ایک غلام کے دومالک ہوں گے تو ان کے احکامات میں تصادم ہوگا جس سے غلام کی زندگی اجیرن ہوگی ایک جسم پر دو حکمران ہوں گے تو جسم برباد ہوجائے گا اسی لئے اپنی ذات پر ایک حاکم بنانا ہوتا ہے اور سابقہ حاکم یعنی ہوائے نفس کو معزول کرنے کیلئے اس مملکت ِجسم میں تحریک چلانا پڑتی ہے اور انسان جب ہوائے نفس کے خلاف کوئی تحریک چلاتا ہے تو یہ انسان کو مراعات دینا شروع کردیتا ہے اور طرح طرح کے خزائن کے منہ کھول دیتا ہے اور اس کی آخری خواہش یہی ہوتی ہے کہ انسان اس کا ہمیشہ غلام رہے مگر انسان کو اس سے آزادی حاصل کرنا ہوتی ہے- جیسے انگریزوں کے خلاف جہاد کیا گیا، سامراجی قوتوں کے خلاف جہاد کیا جاتا ہے، اسی طرح اس داخلی فرعون کے خلاف بھی جہاد کرنا پڑتا ہے اور ان خواہشاتِ نفس کی غلامی سے آزادی حاصل کرنے والے ہی کو الرجل ،الحر ،یعنی مرد اور آزاد کہاجاتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار