

Loading content...
کئی لوگوں نے اس سے یہ سمجھا ہے کہ موت کے وقت ملکوت آ کر بشارت دیتے ہیں اور حوصلہ بڑھاتے ہیں ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ اس دنیا میں جو بھی مجاہدہ بالنفس کرتا ہے اس کی حوصلہ افزائی فرمائی جاتی ہے- اسے اس دنیا میں ملکوت کا مشاہدہ ہوتا ہے اور وہ اسے کہتے ہیں کہ تم خود کو تنہا نہ سمجھو مالک تمہارے ساتھ ہے اور انہیں اسی دنیا میں بشارت دیتے ہیں اگر ایسا نہ ہو تو کوئی انسان بھی وعدۂ فردا اور بعید ترین اور مشکوک ادھار کیلئے اپنی جان جوکھوں میں نہیں ڈالتا کیونکہ باہر والے کفّار سے لڑنا آسان ہے مگر اندر کے شیطان یعنی ہوائے نفس کی مخالفت میں تو ایک ایک لمحے میں کئی کئی موتوں کا سامنا ہوتا ہے اگر اس وقت مالک کی مدد ِ ملکوتی اور مشاہداتی امداد نہ پہنچے تو کوئی مائی کا لال ایک لمحہ بھی میدان میں نہیں جم سکتا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار