

Loading content...
دوستو ساری دنیا یہ تو جانتی ہے کہ اس کائنات میں ابلیس سے بڑا گمراہ کرنے والا اور کوئی نہیں مگر کیا کوئی یہ بھی جانتا ہے کہ اس ابلیس کو کس نے گمراہ کیا تھا؟ حقیقت یہ ہے کہ ابلیس کو بھی گمراہ کرنے والا ایک اور بڑا ہے کہ جس نے ابلیس جیسے شاطر کو اپنے جال میں ایسا پھنسایا کہ یہ اپنی لاکھوں برس کی عبادات کو داؤ پر لگا کر اللہ کے مقابلے میں آ کھڑ ا ہوا اور وہ ہلاک کرنے والی قوت ہے ھوائے نفس جس کے بارے میں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکو بھی آگاہ فرمایا گیا کہ افریت من التخذ الھاً ھواہ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ جس نے اپنی ہوائے نفس کو معبود بنا لیا ہے یعنی جو ہوائے نفس کو معبود بنا لیتا ہے اس کی ہدایت نہ اللہ فرماتا ہے اور نہ اس کا کوئی نمائندہ اب آپ دیکھیں کہ ایک طرف اتنا بڑا سفاک ، ظالم ، جابر ، ڈیکٹیٹر (Dictator)اپنے لشکر جرار کے ساتھ ایک مظلوم محب پر مسلسل حملہ آور ہوتا رہتا ہے اور اس مظلوم محب کو ہلاک کرنے کے درپئے ہوتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار