

Loading content...
مومن و محب کی مظلومیت کا عالم یہ ہوتا ہے کہ وہ یکا و تنہا ہوتا ہے کئی کئی محاذوں پر بر سر ِ پیکار ہوتا ہے ایک طرف دشمنوں کی شکل میں دشمن بڑھ بڑھ کر اس پر وار کر رہے ہوتے ہیں دوسری طرف دوست نمادشمن اس کی جان کے پیچھے پڑے ہوئے ہوتے ہیں- احباب نما قاتل اپنی آستینوں میں خنجر چھپائے روح کو مجروح کرتے رہتے ہیں- دوسری طرف ابلیس اپنی خفیہ ریشہ دوانیوں کا جال بنتا رہتا ہے اور اس میں وہ بڑے بڑے مہلک ہتھیار استعمال کرتا رہتا ہے- ایک طرف نفس امّارہ اس کے جسم کے اندر مورچہ لگا کر بیٹھا ہوا ہوتا ہے اور اندر کے بارودی ذخیرے کو چنگاری دینے میں مصروف رہتا ہے- ایک طرف ہوائے نفس اپنے چھوٹی چھوٹی خواہشات کی خطرناک آب دوزوں (Marines) کو اس کی چلتی کشتی کی تاک میں لگائے رکھتی ہے اور اس کی تباہی کا کوئی موقعہ فروگزاشت نہیں کرتی اس طرح اسے چھ مکھی جنگ کا سامنا ہوتا ہے اور وہ مظلوم ہر لمحہ زخموں سے چور چور ہوتا رہتا ہے ہزاروں قاتلوں کے درمیان مصروف ِجہاد رہتا ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار