

Loading content...
داخلی محاذ سب سے خطرناک ہوتا ہے کیونکہ اس میں خواہشاتِ نفس سے تصادم ہوتا ہے، معبود انِ باطلہ میں سے سب سے بڑے معبود ھویٰ سے مقابلہ ہوتا ہے، جو چھوٹی چھوٹی خواہشوں کے لشکر میدان میں اتارتا ہے تو غضب کا رن پڑتا ہے اور کشتوں کے پشتے لگ جاتے ہیں اور یہ جنگ کبھی بھی ختم نہیں ہوتی اور اس جنگ کا خاتمہ مظلوم مومن کی شہادت پر ہوتا ہے ہاں جب محب جامِ شہادت نوش کر لیتا ہے تو فوز ِعظیم کو پا لیتا ہے ورنہ پوری زندگی یہ جنگ اس پر مسلط رہتی ہے یہ تو ہے مومن کا جہاد -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار