

Loading content...
جناب شمعون محب کا واقعہ ہے کہ انہیں اپنی دختر سے بہت لگاؤ ہوگیا تھا ایک رات انہوں نے دیکھا کہ میدان حشر ہے اس میں محبوں کیلئے ایک طرف ایک علم لگا ہوا ہے اعلان ہوتا ہے سارے محب اس علم کے نیچے آجائیں- یہ بھی اس علم کے نیچے پہنچ جاتے ہیں تو ملکوت انہیں وہاں سے ہٹا دیتے ہیں، یہ ان سے کہتے ہیں کہ میں تو شمعون محب ہوں آپ مجھے کیسے ہٹا سکتے ہیں؟ وہ کہتے ہیں کہ پہلے آپ مالک کے محب تھے اب تو آپ اپنی دختر کے محب ہیں پہلے والا مرتبہ تو آپ سے اب سلب ہوچکا ہے یہ سن کر انہوں نے دعا کی خالق جو تیری محبت میں حائل ہے اسے باقی رہنے کا کوئی حق نہیں اس لئے تو میری دختر کو دنیا سے اٹھا لے- ابھی یہ دعا کر ہی رہے تھے کہ شور اٹھا کہ آپ جلدی آئیں آپ کی دختر چھت سے گر کر فوت ہوگئی ہے … یہ سن کر انہوں نے سجدۂ شکر ادا کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار