

Loading content...
محبت چاہے مجازی ہی کیوں نہ ہو وہ تصادم میں قربا نیاں مانگتی ہے- اس میں بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے یعنی زندگی کی ساری لذّات، آرام و عیش، مال دولت، گھر بار، حتیٰ کہ ایڈورڈ ہشتم 8Thکی طرح تخت و تاج بھی چھوڑنا پڑتا ہے بس یوں سمجھ لیں کہ دنیا کی ساری چیزیں اس محبت سے متصادم ہوتی ہیں یا پھر محبت دنیا کی ساری چیزوں سے متصادم ہوتی ہے صورت حال جو بھی ہو اس میں قربانیاں محب کو دینا پڑتی ہیں کیونکہ محب کو مصلحتوں سے لڑنا پڑتا ہے، کمزوریوں سے لڑنا پڑتا ہے، روایتی رواجوں سے لڑنا پڑتا ہے، سماجی اقدار سے لڑنا پڑتا ہے، یہ ایک مسلسل جنگ کا دورانیہ ہوتا ہے اور اس میں محبت وہی کہلاتی ہے جو فاتحِ عالم ہوتی ہے اور جو کسی چیز سے خائف ہوجائے یا شکست کھاجائے یا کسی مجبوری کے سامنے سر جھکا دے وہ محبت نہیں ہوتی کیونکہ محبت تو فاتح ہی ہوتی ہے اسی لئے تو کہتے ہیں جنگ اور محبت میں سب جائز ہوتا ہے کیونکہ محبت بھی ایک طرح کی جنگ ہوتی ہے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار