

Loading content...
انہوں نے فرمایا دیکھو بھائی دو باپ بیٹا بلا جرم و خطا کسی جیل میں بند تھے اس طرح انہیں کئی برس ہوگئے اور پھر اچانک کسی نے آ کر ان کے بیٹے کو رہا کروا لیا تو جب وہ جوان بیٹا ضعیف باپ سے جدا ہو رہا تھا تو کیا اس کے باپ کو اس جدائی کا دکھ ہو گا یا اس کی رہائی کی خوشی ہو گی؟ یہ کہہ کر فرمایا وہ ہم باپ بیٹا تھے جو اس دنیا کے ٹارچر سیل میں گزار رہے تھے اور پھر ہمارے بیٹے کی رہائی کا پیغام آیا تو مجھے بہت خوشی ہوئی کہ بیٹا تو رہا ہوگیا ہے اب کبھی ہم بھی رہا ہوجائیں گے -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار