

Loading content...
یہ تو آپ جانتے ہیں کہ سارے معصومین علیھم الصلوات و السلام کے کافی اسمائے مبارکہ مشترک ہیں مگر یہ اسم مبارک کسی بھی معصوم علیہ الصلوات و السلام کو حاصل نہیں ہوا- وہ ولی المومنین ہیں، ولی العصر ہیں، ولی العالمین ہیں، وہ ولی اللہ ہیں اور ان کے بیسیوں ایسے اسمائے مبارکہ ہیں کہ جو لفظ ولی سے ترکیب یافتہ ہیں مگر ان میں اسم ولی المظلومین نہیں ہے کیونکہ ولی المظلومین صرف ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار