

Loading content...
دوستو حقیقت یہ ہے کہ ہر زمانے کے امام علیہ الصلوات و السلام جملہ خلائق کے اعمال کا مشاہدہ فرماتے ہیں ان کا علم ازل سے ہے مگر علم ِ وقوعی ہر چیز کو حاضر و موجود حالت میں دیکھتا ہے- اس لئے فرمایا گیا تھا کہ جب کوئی مومن کوئی نازیبا حرکت کرتا ہے اور کوئی غیر شرعی کام کرتا ہے تو اس سے زمانے کے امام علیہ الصلوات و السلام کو نصیب دشمناں دکھ ہوتا ہے اور جب کوئی مومن کوئی اچھائی کرتا ہے تو انہیں خوشی ہوتی ہے اس لئے ہمیں چاہیے کہ ہم کوئی ایسی حرکت نہ کریں کہ جس سے ہمارے مالک و وارثِ حقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف کو دکھ پہنچے ہمیں اپنا کردار اس لئے درست نہیں کرنا چاہیے کہ اس کے بدلے میں ہم جنت لیں گے بلکہ ہمارے نیک اعمال کی نیت یہ ہو کہ ہم اپنے آقا و کریم مولا عجل اللہ فرجہ الشریف کو خوش کر رہے ہیں اور ہماری زندگی کا سب سے بڑا مقصد انہیں خوش کرنا ہے اور یہی وہ عبادت ہے جسے خالص و خلوص والی عبادت کہا جا سکتا ہے اگر ہم اپنے اعمال سے اپنے مالک ِحقیقی عجل اللہ فرجہ الشریف کو خوش کر لیتے ہیں تو ہماری جنت بھی یہی ہے کوثر بھی یہی ہے اور رضوان اللہ بھی یہی ہے اس کے علاوہ جو کچھ ہے اس کے بارے میں ہمیں یہی کہنا چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار