

Loading content...
اب یہاں یہ تو کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ جو اللہ کی طرح ہر انسان کے ظاہر و باطن میں موجود ہو اس سے بھی کوئی چیز مخفی ہو سکتی ہے جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ان کا علم اخباری ہے انہیں سوچنا چاہیے کہ جو اخباری علم ِ غیب ہے وہ تو ان کے غلاموں کنیزوں کو حاصل ہے بلکہ ان کے استعمال کے جانوروں تک کو وہ علم حاصل ہے جیسا کہ داخلۂ کربلا کے وقت شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات و السلام نے چھ یا نو رہوار تبدیل فرمائے مگر کسی رہوار پاک نے قدم نہ اٹھایا کیونکہ وہ علم غیب کے عالم تھے کہ اس مقام پر شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات و السلام کے غلاموں اور پاک آل علیھم الصلوات و السلام نے قربانیاں دینی ہیں اور اس بات کو خود شہنشاہ پاک علیہ الصلوات و السلام بھی جانتے تھے مگر انہوں نے اس کا اظہار اپنے رہواروں سے کروایا تاکہ عالمین کو معلوم ہوجائے کہ ہمارے گھوڑے بھی بای ارض تموت کے عالم ہوتے ہیں تم کبھی ان کے مالکوں پر شک نہ کرنا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار