

Loading content...
اور جو بیان ہم نے تمہارے سامنے واضح کیا ہے اور جو تشریح پیش کی ہے اس کی بدولت اب تو ہمارے لئے ممکن ہو گیا ہے کہ تم جناب سرکار الموحّدین اور پیشوائے عارفین جناب امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام کے اس فرمان کے معنی سمجھ سکو جس میں فرمایا تھا کہ ہم تمام انبیا علیھم السلام کے ساتھ باطن میں تھے اور اپنے برادر بہ جان برابر کی معیّت میں ظاہراً ہیں کیونکہ وہ جناب ولایت مطلقہ کلّیہ کے حامل تھے کہ جو خلافت کا باطن ہے اور ولایت کلّیہ مطلقہ خلافت کلّیہ مطلقہ کا باطن ہے پس اسی لئے امیر المومنین علیہ الصلوات و السلام اپنی ولایت کلّیہ کی وجہ سے ہر شخص اور اس کے اعمال کے ساتھ معیّت قیومیہ کے حامل ہیں اور کائنات کے جملہ موجودات کے ساتھ آپ معیّت قیومیہ اِلٰہیہ رکھتے ہیں جو معیّت قیومیہ اِلٰہیہ کا ایک ظل ہے کیونکہ جنبہ ولایت انبیا میں زیادہ ہے اس لئے انہوں نے انبیا علیھم السلام کا خصوصی طور پر ذکر کیا ہے یعنی دنیا کی کوئی چیز ایسی نہیں ہے کہ جس کے ساتھ اللہ کے انوارِ ازلیہ اوّلیہ علیھم الصلوات و السلام اس طرح موجود نہیں ہیں کہ جیسے اللہ ہر چیز کے ساتھ موجود ہے-
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار