

Loading content...
اب اس میں آپ میرے بیانات کے اختلافات کو سامنے رکھیں گے تو میرے مقصد کو نہ پا سکیں گے بلکہ آپ اس کے بنیادی نظریے کو دیکھیںگے تو حقیقت سمجھ جائیں گے اسی طرح جب جہلاکے سامنے انوارِ اِلٰہیہ اوّلیہ علیھم الصلوات و السلام یہ بات بیان فرماتے تھے کہ ہم ہر جگہ موجود ہیں اور تمہارے اعمال کو دیکھتے ہیں تو یہ بات ان کی سمجھ میںنہ آ سکتی تھی سو اس کیلئے آ پ نے کئی طرح کے ارشادات فرمائے جن کا مفہوم یہ تھا کہ چاہے تم جو بھی ذریعہ سمجھو یا جس طرح بھی سمجھو مگر ہمیں موجود و عالم سمجھو اپنے چاہنے والوں سے لاعلم نہ سمجھو بس یہی واجبی سا عقیدہ ہی تمہاری کفایت کرلے گا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار