

Loading content...
دوستو بات یہ ہے کہ ہمارے سامنے جو اختلافِ روایات و احادیث کا دریا بہہ رہا ہے اس میں فرامین و احادیث میں کوئی اختلاف نہیں ہے بلکہ اگر ہم تعصبات سے ماوریٰ ہو کر سوچیں تو ہم دیکھیں گے کہ یہ اختلاف در حقیقت سامعین ِ ِاحادیث کے ظرفوں کا ہے کیونکہ انہیں حکم یہ تھا کہ کلموا الناس علی قدر عقولھم اور پوری انسانیت کا ہم جائزہ لیں تو اس سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ عقلِ انسانیت کے اربوں کھربوں درجات ہیں یعنی اس دنیا کے ہر انسان کا جس طرح انگوٹھے کا نقش کسی دوسرے شخص سے نہیں ملتا اسی طرح عقل بھی کسی دوسرے شخص سے نہیں ملتی اور اگر ہم اس حقیقت پر ساری انسانیت کا تجزیہ کریں گے تو عقل کے لاتعداد درجات سامنے آئیں گے اور ان انوارِ اِلٰہیہ علیھم الصلوات و السلام نے ہرانسان سے اس کی عقل کے درجے کے لحاظ سے کلام فرمانا ہے تو اس میں جو اختلاف ہوگا وہ سامعین ک عقلوں کی وجہ سے ہوگا نہ کہ ان کے اصل فرمان میں کیونکہ جو ان احایث کا بنیادی نقطہ ہے وہ ہے ان کا شاہد العباد ہونا یعنی ساری مخلوق کے اعمال کو ان کا دیکھنا یا معلوم ہونا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار