

Loading content...
شیعہ کے معنی نقشِ قدم پر چلنے والا ، قدم بہ قدم پیچھے چلنے والا ، اس حقیقت کو ہم اس طرح بیان کر سکتے ہیں کہ ایک راستے سے ہمیں گزرنا ہو اور راستے میں بارودی سرنگیں (Mines) بچھی ہوں اور ہمارے ساتھ ایک گائیڈ ہو جو یہ جانتا ہو کہ کس کس جگہ پر مائینز (Mines) دفن ہیں اور وہ آگے آگے چلتے ہوئے کہے کہ میرے قدموں کے نشانوں پر اپنے قدم رکھتے ہوئے میرے پیچھے چلے آؤ تم مخفوظ رہو گے اگر ایک قدم ایک انچ بھی ادھر ادھر ہوا تو اپنی موت کے تم خود ذمہ دار ہوگے- تو اس صورت میں کوئی اس کے قدموںکے نشانوں سے اپنے قدموں کو جدا کر سکتا ہے ؟ بس اسی طرح جو لوگ معصومین علیھم الصلوات و السلام کے نقوشِ قدم پر چلتے ہیں وہی حقیقی شیعہ ہوتے ہیں اور جو اس درجہ اِتّباع کرتا ہے اس کیلئے مکاشفات کے دروازے کھل جاتے ہیں اور وہ ہر چیز کو اپنے سامنے لائیو ٹیلی کاسٹ (Live Telecast)ہوتا دیکھتے ہیں کیونکہ وہ ہر چیزکے شاہد ہوتے ہیں اس لئے انہیں ساری مخلوق پر گواہ و شاہد بنایا جائے گا اس طرح یہ چاروں شاہدین شاہد قرار دئے جائیں گے اور ان کی صداقت کی گواہی معصومین علیھم الصلوات و السلام دیں گے اور ان کی صداقت کیلئے انہی کے نور اوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شاہد و شہید ہوں گے اور آخری میں کفیٰ باللہ شھیدا ہوگا اور یہ نساب شہادت بھی چار کا پورا ہوجائے گا -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار