

Loading content...
ہاں جو شیعہ ہے وہ بھی مخلوق کے اعمال کا شاہد ہوتا ہے اور حقیقی شیعہ ہر دور میں وہ لوگ ہوتے ہیں کہ جو باطنی حکومت اِلٰہیہ کے عہدہ دار ہوتے ہیں اور جو عباد ِصالحین ہوتے ہیں کہ جن پر ہم نماز میںسلام کرتے ہیں حقیقی شیعہ وہی لوگ ہیں جو سلسلہ ٔ مدار و سلسلہ ٔ ارشاد کی مسند پر متمکن ہوتے ہیں اور نیابت و ولایت کا اعزاز جنہیں بارگاہِ قدس سے عطا ہوا ہوتا ہے وہ عمّال و خدّام و رجال الغیب ہوتے ہیں اور ان سے کوئی چیز مخفی ہوتی ہی نہیں ہے بلکہ وہ ہر کسی کے کام کو دیکھتے ہیں کیونکہ وہ حقیقی شیعہ اور مومن ہوتے ہیں -
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار