

Loading content...
حالانکہ آپ جانتے تھے مگر ایک مسئلہ حل فرمانے کیلئے ان سے دریافت کروایا کہ آپ کون لوگ ہیں انہوں نے عرض کیا ہم آپ کے جدِّ اطہر علیہ الصلوات و السلام کے شیعہ ہیں یہ سن کر آپ کے رخ انوار کا رنگ متغیر ہوگیا اور جبینِ مبین پر جلال کے آثار ظاہر گئے اور انہیں شرف زیارت بخشنے سے انکار فرمادیا- وہ اسی طرح مسلسل چالیس دن تک در دولت پر حاضر ہوتے رہے اور انہیں شرف ِ زیارت سے محروم رکھا گیا- آخر انہوں نے کسی کی سفارش چاہی اور اس ناراضگی کی وجہ دریافت کی اور اپنی غلطیوں کی معافی چاہی تو اس پر آپ نے فرمایا اب انہیں اندر بلا لو- جب وہ حاضر ہوئے تو رونے لگے اور عرض کیا آقا آپ ہماری غلطی سے آگاہ تو فرمائیں کہ کس وجہ سے آپ نے ہمیں زیارت سے اتنا عرصہ محروم رکھا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار