

Loading content...
دوستو اب ہم بات کاآغاز عباد ِعمومی سے کرتے ہیں جیسا کہ آپ کو بتایا جاچکا ہے کہ ہر انسان ایک طرح سے دائرہ ٔ عباد میں شامل ہے اب یہ بھی ہم سب جانتے ہیں کہ اللہ جل جلالہ نے انسان کو جبر و تفویض کے درمیان پیدا کیا ہے یعنی نہ یہ کلّی طور پر مجبور ہے کہ اس کا ہر کام اس سے جبراً کروایا جاتا ہے اور نہ کلّی طور پر آزاد ہے کہ جو جی میں آئے کرلے جیسا کہ کسی نے شہنشاہ امیر المومنین علیھم الصلوات و السلام کی بارگاہ میں عرض کیا کہ آقا انسان کتنی حد تک آزاد ہے اور کتنی حد تک مجبور ہے یہ سن کر آپ نے فرمایا تم ایک ٹانگ اوپر اٹھا لو اور ایک ٹانگ پر کھڑے ہوجاؤ اس نے حکم کی تعمیل کی اس کے بعد فرمایا اب دوسری ٹانگ بھی اٹھا لو اس نے عرض کیا یہ تو ممکن ہی نہیں ہے فرمایا اسی سے سمجھ لو کہ انسان کتنا با اختیار ہے اور کتنا مجبور ہے دوستو یہاں میں جبر و تفویض پر گفتگو نہیں کروں گا میں تو صرف اتنا عرض کر رہا تھا کہ انسان اپنے اعمال میں ارتکابِ معصیت و گناہ میں بھی ایک حد تک آزاد ہے اسی طرح جنّات بھی ایک حد تک آزاد ہیں اور جن انواعِ عالم کو اطاعت و عصیان میں آزادی بخشی گئی ہے انہیں اشیائے مکلّفہ کہا جاتا ہے اور جو اشیائے مکلّفہ ہوتے ہیں وہ اپنے اعمال کے حوالے سے تین حصوں میں تقسیم ہوجاتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار