

Loading content...
دوستو بات یہ ہے کہ ایک ہوتی ہے تعمیم اور ایک ہوتی ہے تخصیص ، تعمیم میں عمومیت اور وسعت ہوتی ہے اور تخصیص میں عمومیت جیسی وسعت نہیں ہوتی بلکہ احکام و فکر کا دائرہ چھوٹا ہوجاتا ہے مگر اس میں شدت پیدا ہو جاتی ہے جیسا کہ ہم کلام اِلٰہی میں دیکھتے ہیں کہ حکم ہے تم زکواة دو یہ حکم عمومی ہے اس کی نافرمانی گناہ ہے لیکن آج ہم میں سے کسی شخص کو شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت ہوتی ہے اور وہ حکم فرماتے ہیں کہ چاہے کوئی اور دے نہ دے تم زکواة ضرور دیا کرو اب حکم میں عمومیت نہیں بلکہ ایک مخصوص شخص کو خصوصی طور پر حکم دیا گیا ہے تو اس کی نافرمانی سابقہ حکم سے لاکھوں گنا زیادہ بڑا جرم و گناہ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار