

Loading content...
مگر اللہ کے انوارِ ازلیہ علیھم الصلوات و السلام کا جو مشاہدہ ہے وہ اس سے بھی زیادہ قریب کا ہے کیونکہ اللہ کے فیوض وبرکات کیلئے وسیلہ یہی ہیں اور وسیلہ اللہ جل جلالہ اور مخلوق کے مابین ہوتا ہے اور اللہ جل جلالہ فرما تا ہے نحن اقرب الیہ من حبل الورید یعنی ہم شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں تو اس میں نحن کا صیغہ بتا رہا ہے کہ اس قربت و معیّت میں اس کے ساتھ اس کا نورِ اوّل صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھی شامل ہے جب شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم انسانیت کی ہدایت کیلئے اس دنیا میں تشریف لائے تو یہاں ایک عجیب صورتِ حال پیدا ہوئی کہ جب یہ ظاہر ہوئے تو ان پر کسی نہ کسی کا شاہد و شہید ہونا بھی لازم تھا اس کیلئے اللہ جل جلالہ نے انہی کے نورِ ازلیہ کی حقیقت باطنیہ کو ان کی حقیقت ظاہریہ پر شہید و گواہ بنایا جیسا کہ ارشاد ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار